اعتماد، روانی اور درست ادائیگی کا مقابلہ
ہمارے ننھے طلباء نے "مالٹوں کے باغ کی سیر" کے ریڈنگ مقابلے میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس سرگرمی میں اُن کی روانی، تلفظ، جوڑ توڑ، الفاظ کی پہچان اور پُراعتمادی کا خوبصورت انداز میں جائزہ لیا گیا۔ بچوں نے نہ صرف اپنی پڑھنے کی مہارتوں کو نکھارا بلکہ اعتماد اور درست ادائیگی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔







